30 ستمبر 2020
تازہ ترین
شمالی کوریا نے مزید میزائل کی تیاری کا حکم دیدیا

شمالی کوریا نے مزید میزائل کی تیاری کا حکم دیدیا

شمالی کوریا کے رہنما کم یونگ ان نے مزید میزائل تیار کرنے کا حکم دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کم یونگ ان نے ٹھوس ایندھن والے مزید راکٹ انجن اور راکٹ وار ہیڈ بنانے کا حکم دے دیا ہے۔ شمالی کوریائی رہنما کو ملک کے کیمیائی ادارے کے ایک دورے کے دوران بین البراعظمی میزائلوں کی تیاری کے طریقہ کار کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ بھی کیا گیا۔امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے شمالی کوریا کی جانب سے کسی بھی نئے میزائل یا جوہری تجربے کے نہ کیے جانے پر پیونگ یانگ کے طرز عمل کو سراہا تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟