22 اکتوبر 2019
تازہ ترین
شمالی شام کو دہشتگردوں کی آماج گاہ بننے نہیں دیا جائے  گا، ترک صدر  

شمالی شام کو دہشتگردوں کی آماج گاہ بننے نہیں دیا جائے  گا، ترک صدر  

ترک صدر رجب طیب اردگان   نے  کہا ہے کہ  شمالی شام کو  دہشتگردوں کی آماج گاہ  بننے کی اجازت ہر گز نہیں ہوگی ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق  صدر  اردگان  نے یہ بات  اردن کے دورے پر واپسی کے دوران کہی ۔ انہوں نے  شامی علاقے  عفرین  کے حوالے سے کہا کہ  دہشت گرد تنظیم  پی کےکے  کی   ذیلی شاخ پی وائی ڈی  کے زیر کنٹرول   اس شہر میں  ترک نواز کرد باشندے مقیم ہیں جسے دہشتگردوں کی آماج گاہ بننے نہیں دیا جائے گا۔ صدر نے  شمالی عراقی انتظامیہ     کی طرف سے 25 ستمبر کو  خود مختاری کےلیے  ریفرنڈم کے انعقاد سے متعلق کہا کہ  میں نے  خفیہ ایجنسی کے  مشیر  کو بغداد اور اربیل روانہ کیا  جس کے بعد وزیر خارجہ بھی   عراق جائیں گے۔  شمالی عراق کی خود مختاری  نہ ہمیں اور نہ ہی بعض اسلامی  ممالک  کو مناسب  لگتی ہے  لہذا   اس معاملے میں  قدم اٹھانا پڑے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟