22 ستمبر 2018
تازہ ترین
 شمالی سوڈان ،  کشتی الٹنے سے 22بچے ہلاک  

شمالی سوڈان میں بچوں کو لے کر سکول جانے والی کشتی الٹنے سے 22 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں،بدقسمت کشتی بچوں کو لے کرسکول جا رہی تھی کہ راستے میں شدید بارشوں اور طوفانی ہوائوں کی وجہ سے کشتی کا انجن خراب ہوگیا، کشتی میں 40افراد سوار تھے،حادثہ دارالحکومت خرطوم سے سات سو پچاس کلومیٹر دور ملک کے شمالے خطے میں دریائے نیل میں پیش آیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے، سول ڈیفنس کے اہلکار ابھی تک دریائے نیل میں ڈوبنے والے افراد کی لاشیں تلاش کر رہے ہیں، اس علاقے کے دیہات کے افراد عموما دریائے نیل عبور کرنے کے لیے لکڑی کے تختوں سے بنی کشتیاں استعمال کرتے ہیں۔شدید بارشوں کی وجہ سے خرطوم میں حکومت نے ایک حکم نامے کے ذریعے ملک بھر کے سکولوں کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔سوڈان کے شمالی صوبوں دارفور اور کوردفان میں حالیہ بارشو ں سے اب تک کم ازکم چالیس افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، دارالحکومت خرطوم میں بھی بارشوں سے دس افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟