15 نومبر 2018
شعیب ملک بھارتی ٹیم کیلئے خطرہ،سابق بھارتی کھلاڑی

 بھارت کے سابق کھلاڑی لکشمن نے ایشیا کپ میں پاکستان کے شعیب ملک کو بھارتی ٹیم کیلئے خطرہ قرار دے دیا۔ سابق بھارتی کھلاڑی لکشمن نے کہا ہے کہ شعیب اس سے قبل بھی بھارت کیخلاف اچھا پرفارم کرچکے، انھیں اس کا تجربہ ہے جبکہ وہ سپن بولنگ کو بھی عمدگی سے کھیل لیتے ہیں، مجھے محسوس ہوتا ہے کہ وہ اس ایونٹ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ ان میں اسٹرائیک بدلنے، گیند کو بائونڈری کے باہر اچھالنے اور آسان سنگلز لینے کی صلاحیت موجود ہے۔ لکشمن نے مزید کہاکہ بھارت کی جانب سے 2اسپنرز چاہل اور کلدیپ پر انحصار کیا جاتا ہے،پاکستان کا انحصار اوپنر فخر زمان اور نمبر تین بیٹسمین بابر اعظم پر ہوگا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟