19 فروری 2019
تازہ ترین
شعیب اختر مشیرچیئرمین پی سی بی کے عہدے سے مستعفی

 قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بائولر شعیب اختر نے چیئرمین پی سی بی کے مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ شعیب اختر نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے استعفے کا ذکر کیا اور کہا کہ میں نے پی سی بی کے چیئرمین کے مشیر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔ یاد رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے شعیب اختر کو اپنا مشیر مقرر کیا تھا۔ نئی حکومت کے قیام کے بعد نجم سیٹھی نے چیئرمین پی سی بی کی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد احسان مانی اس عہدے پر فائز ہوگئے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟