22 نومبر 2018
تازہ ترین
شریف خاندان کیلئے اپنی دولت جائز ثابت کرنا مشکل ہوگیا، شاہ محمود  

 ڈیرہ غازی خان میں جلسہ سے خطاب  کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بی بی سی کی رپورٹ نے تمام شکوک و شبہات ختم کردیئے ہیں۔ نواز شریف نے منی لانڈرنگ کرکے پیسہ باہر بھیجا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو تخت لاہور سے اپنے حقوق چھیننا  ہوں گے۔ حکمران کسانوں کو فصلوں کی صحیح قیمت نہیں دے رہے اور ہم انکے حقوق کیلئے آواز اٹھاتے رہینگے۔ کسان اپنے حقوق کیلئے کھڑنے ہوئے تو کھاد پر سبڈی دوبارہ دےدی گئی۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ حکمران بھارتی اشیائ پر ڈیوٹی فری کررہے ہیں اور ادھربھارت کشمیر میں تخریب کاری کررہا ہے علاوہ ازیںای انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ٟنٞ کے وکلا ئ کے دلائل سے حکومت کا مقدمہ مزید کمزور ہورہا ہے کیونکہ عدالت میں جو کچھ کہا گیا وہ وزیراعظم نواز شریف کی پارلیمنٹ میں کی گئی تقریر سے کافی مختلف ہے،بی بی سی کی رپورٹ نے ان ثبوتوں کی تصدیق کردی ہے جو ہماری طرف سے عدالت میں پیش کیے گئے ہیں۔شریف فیملی کیخلاف ہمارے پاس اور بھی بہت کچھ ہے اورحقیقت  یہ ہے کہ اب شریف خاندان کے پاس الزامات کو مسترد کرنے اور اپنی دولت کو جائز ثابت کرنے کیلئے کچھ موجود نہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کیس اب بہت ہی واضح ہے اور کمیشن کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی، لیکن اگر ایسا ہوا تو پی ٹی آئی مشاورت کرے گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟