22 اکتوبر 2018
تازہ ترین
شریف فیملی کا نام  ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے کمیٹی کو ارسال

نگران وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لیے تین رکنی کمیٹی کو ارسال کر دیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ تین رکنی کابینہ کمیٹی میں وزیرداخلہ، وزیرخزانہ اور وزیر قانون شامل ہیں۔نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر داخلہ اعظم خان نے شریف خاندان کے نام کابینہ کمیٹی کو ارسال کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔اعظم خان کا کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے سفارش کردہ نام کمیٹی اجلاس میں زیر غور لائیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کمیٹی کا اجلاس بلانے کے لیے وزراء کی دستیابی دیکھ رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اگر وزراء دستیاب ہوئے تو اجلاس فوری کریں گے ورنہ عید کے بعد ہو گا

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کل لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور اہل خانہ کے ہمراہ عید منائیں گے  نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز  کل لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے اور اہل خانہ کے ہمراہ عید منائیں گے، اس کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے بیٹے سلمان شہباز شریف اور ان کی اہلیہ زینب سلمان بھی کل لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔ سلمان شہباز اپنے اہلخانہ کے ساتھ پی کے 757 سے کل صبح 11 بجے لندن جائیں گے۔ واضح رہے کہ نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا گلے کے کینسر کا علاج جاری ہے، اس سے قبل بھی نواز شریف اہلیہ کی تیمارداری کے لیے لندن جاچکے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟