14 نومبر 2018
تازہ ترین
شریف خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا سیاسی انتقام ہے،سعد رفیق

 ن لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے خاندان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا سیاسی انتقام ہے۔  سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان مسلم لیگ  ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل میں رکھنا عمران خان کی حکومت کے لیے درد سربن جائے گا، نواز شریف کے خاندان کا نام ای سی ایل میں ڈالنا سیاسی انتقام ہے۔ سعد رفیق نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے پہلے اجلاس ہی میں عمران خان کے مشرفی مشیر انھیں کہیں کا نہیں چھوڑیں گے، انھیں احتساب کے نام پر مخالفین سے بِھڑ کر ہیرو بن جانے کے مشورے دیے جا رہے ہیں تاہم یاد رکھا جائے یہاں وزرائے اعظم کا آنا مشکل اور جانا بہت آسان ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟