24 اپریل 2019
تازہ ترین
شریف خاندان نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی، فواد چودھری

شریف خاندان نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی، فواد چودھری

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شریف خاندان نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی جب کہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کے لیے جعلی اکائونٹس بنائے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان پر 2 خاندان حکمران رہے، 10سال میں قرضوں میں 60 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا۔ پرویز مشرف کے دور میں نواز شریف کو این آر او دیا گیا، شریف خاندان نے ملک میں کرپشن کی بنیاد رکھی جبکہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ کے لیے جعلی اکائونٹس بنائے۔ فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے سندھ میں جعلی اکائونٹس بنائے،32 اکائونٹس سے بلاول بھٹو کے اخراجات سامنے آئے، ایف آئی اے نے تحقیقات میں 5 ہزار کے قریب جعلی اکائونٹس پکڑے جس کے ذریعے پیسے ملک سے باہر بھیجا جاتا رہا۔ فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف پر بھی آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے، حدیبیہ پیپرز مل کے مالک نوازشریف تھے جبکہ ہل میٹل میں بھی وہی طریقہ اپنایا گیا جو حدیبیہ میں تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟