25 ستمبر 2018
تازہ ترین
شرم کریں جوکہتے  ہیں ڈیم کیلئے بھیک مانگ رہے ، چیف جسٹس

 چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ  جو لوگ کہتے ہیں کہ ڈیم کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے، کم ظرف لوگ تنقید کررہے ہیں۔ پنجاب کڈنی لیورانسٹیٹیوٹ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ڈیم کی تعمیر قومی مفاد کے لئے ہے اور ہم قومی مفاد کے لئے فنڈز اکٹھا کر رہے ہیں، جو لوگ کہتے ہیں کہ ڈیم کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں انہیں ایسا کہتے ہوئے شرم آنی چاہیے، ہم قومی مفاد کیلئے کام کر رہے ہیں اور تنقید کر نے والے کم ظرف لوگ ہیں۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟