22 ستمبر 2018
تازہ ترین
شرجیل میمن کے کمرے سے شراب برآمد،تحقیقاتی کمیٹی تشکیل

 پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل انعام میمن کے ہسپتال کے کمرے سے ملنے والی مبینہ شراب کی بوتلوں کے معاملے کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے ڈی آئی جی سائوتھ جاوید عالم اوڈھو کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی جب کہ اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔  ایس ایس پی انویسٹی گیشن سائوتھ عبداللہ جان اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ شبیر میمن بھی تحقیقاتی ٹیم کا حصہ ہیں جب کہ تحقیقاتی ٹیم کراچی پولیس کے کسی بھی افسر یا رکن سے معاونت حاصل کرسکتی ہے۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کے کمرے سے ملنے والی بوتلوں کا کیمیکل ایگزامینر سے شہد، زیتون کے تیل کا تجزیہ کرایا جائے گا جب کہ شرجیل میمن کے خون کے نمونے بھی ٹیسٹ کے لیے نجی اسپتال بھیجے گئے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟