25 ستمبر 2018
شرجیل میمن کے خون کے نمونے پنجاب فرانزک لیبارٹری کوا رسال

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے کمرے سے مبینہ شراب ملنے سے متعلق کیس میں پیشرفت ہوئی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل میمن کے خون کے نمونے حاصل کرلیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق خون کے نمونوں کو کراس چیک کرنے کیلیے آغا خان اسپتال بھجوا دیا گیا ہے، شرجیل میمن کے خون کا دوبارہ ٹیسٹ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق ٹیسٹ کے نتائج کو پرانے نمونوں سے کراس میچ کرایا جائے گا جبکہ شرجیل میمن کے ڈی این اے کے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے ہیں۔ ڈی این اے نمونے دو لیبارٹریز میں بھیجے گئے ہیں، ڈی این اے کا ایک نمونہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی بھیجا گیا ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ نمونہ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کو ڈی این اے ٹیسٹ کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے بھیجا گیا


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟