22 ستمبر 2018
تازہ ترین
شرجیل میمن کے خون میں الکوحل کا عنصر نہیں، رپورٹ

 سابق وزیر اطلاعات سندھ اور رہنما پیپلز پارٹی شرجیل میمن کے خون کے نمونوں کی رپورٹ جاری کر دی گئی ۔ شرجیل میمن کے خون کے نمونوں کے ٹیسٹ کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق شرجیل میمن کے خون کے نمونے ٹیسٹ کے لئے 2 مختلف ہسپتالوں میں بھیجے گئے تھے۔  خون میں پلازمہ الکوحل اور ایتھانول کی کوئی مقدار نہیں پائی گئی،  جبکہ الکوحل کے استعمال سے متعلق دیگر 3 ٹیسٹ بھی نارمل ہیں۔ سندھ حکومت کی جانب سے شرجیل میمن کے خون کے نمونوں کی رپورٹ سپریم کورٹ کو بھیجی جائے گی۔ واضح رہے دو روز قبل چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ضیا الدین ہسپتال میں واقع سب جیل کا دورہ کیا تھا جہاں شرجیل انعام میمن زیر علاج ہیں۔ چیف جسٹس کے دورے کے دوران شرجیل میمن کے ہسپتال کے کمرے سے مبینہ طور پر شراب کی دو بوتلیں برآمد ہوئی تھیں، جس پر چیف جسٹس نے شرجیل میمن کو فوری طور پر ہسپتال سے جیل منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کے خون کے نمونے کے ٹیسٹ لینے کی ہدایت جاری کی تھی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟