22 ستمبر 2018
شراب برآمدگی میرا ذاتی معاملہ ، پارٹی کا نہیں، شرجیل میمن

پی پی رہنما شرجیل میمن نے شراب برآمدگی کو ذاتی معاملہ قرار دے دیا۔ کراچی کی احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن اور دیگر ملزمان کو پونے 6 ارب روپے کے کرپشن کیس کی سماعت کے سلسلے میں عدالت میں پیش کیا گیا ، تاہم نیب پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی کے باعث سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں نے شرجیل میمن سے شراب برآمدگی سے متعلق سوالات کئے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ انکوائری چل رہی ہے انکوائری مکمل ہونے تک کچھ نہیں کہوں گا۔ صحافی نے سوال کیا کہ اس واقعے پر آپ کی جماعت نے میڈیا میں آپ کا دفاع کیوں نہیں کیا؟ انہوں نے جواب دیا کہ یہ میرا ذاتی معاملہ ہے پارٹی کا نہیں ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے ضیا الدین ہسپتال میں واقع سب جیل کا دورہ کیا تھا جہاں شرجیل انعام میمن زیر علاج تھے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟