25 ستمبر 2018
شاہ محمود کا ہالینڈ کے اپنے ہم منصب سے رابطہ، گستاخانہ مواد  پرتحفظات کا اظہار

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ہالینڈ کے وزیر خارجہ سے رابطہ کر کے گستاخانہ مواد اور مذہبی نفرت انگیزی سے متعلق مقابلے کے اعلان پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گستاخانہ مواد کے معاملے پر ہالینڈ کے وزیر خارجہ سے رابطہ کیا۔  ڈاکٹر فیصل نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے ڈچ سیاست دان گریٹ ولڈرز کی جانب سے نفرت انگیز اور مقدس ہستیوں کی توہین کرنے والے مقابلے کے اعلان پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہالینڈ کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ ان کی حکومت کا اس مقابلے سے نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی وہ اس مقابلے کی حمایت کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ ہالینڈ میں گستاخانہ مواد کی اشاعت کے خلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی تھی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس معاملے پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟