21 نومبر 2018
تازہ ترین
شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا مقرر کرنے کا فیصلہ

شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا،  چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے منظوری دے  دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور نامزد وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنما شاہ فرمان کو گورنر خیبر پختونخوا بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ گورنر نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے بعد مستعفی ہوجائیں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا آج اپنا استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوادیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر اقبال ظفر جھگڑا پر مستعفی ہونے کیلئے اندرونی دبائو بھی تھا، گورنر اقبال ظفر جھگڑا نے اس سے قبل مستعفی ہونے سے انکار کیا تھا۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟