25 ستمبر 2018
تازہ ترین
شاہ رخ  کی گوری کے ساتھ پہلی سیلفی

 بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنی اہلیہ گوری خان کے ساتھ پہلی بار سیلفی شیئر کرتے ہوئے نہایت دلچسپ ٹویٹ کی ۔ سوشل میڈیا کے اس دور میں ہر انسان چاہے وہ عام آدمی ہو یا مشہور شخصیت اپنی تصاویر اور ویڈیوز سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر شیئر کرنا لازمی سمجھتا ہے۔ بالی وڈ فنکاروں میں بھی یہ ٹرینڈ بہت عام ہوگیا ، بالی وڈ کے متعدد اداکار اپنے لائف پارٹنرز کے ساتھ سیلفیز سوشل میڈیا پر شیئر کرکے ان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ تاہم آج تک بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان نے کبھی بھی اپنے دل کی ملکہ گوری خان کے ساتھ کوئی سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کی، حالانکہ شاہ رخ خان سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اور اکثر اپنی اور اپنے بچوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔ لیکن اب شاہ رخ خان نے پہلی بار اپنی اہلیہ کے ساتھ سیلفی سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے اور کہا ہے بالآخر برسوں بعد مجھے میری بیوی نے اجازت دے دی کہ میں ان کے ساتھ اپنی تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کروں۔ شاہ رخ خان کی اس ٹویٹ سے واضح ہوتا ہے کہ ان کی اہلیہ گوری خان نے آج تک شاہ رخ کو دونوں کی سیلفی ایک ساتھ شیئر کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔ شاہ رخ کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر میں دونوں کسی نوجوان جوڑے کی طرح سیلفی کے لئے پوز دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟