19 نومبر 2018
 شاہ رخ کی بیٹے کیساتھ کبوتروں کو دانہ ڈالتے ہوئے ویڈیو وائرل

بالی وڈ اداکار شاہ رخ کی بیٹے ابرام خان کے ساتھ یورپ میں چھٹیاں گزارتے ہوئے کبوتروں کو دانہ ڈالتے ہوئے بنائی گئی  ویڈیو نے سوشل پر دھوم مچا دی، جس سے ان کی فلم  دل والے دلہنیا لے جائیں گے  کی یاد تازہ ہو گئی۔ بھارتی ذرائع کے مطابق اداکار شاہ رخ خان ان دنوں بیوی گوری خان، بچوں سوہانا، آریان اور ابرام خان کے ساتھ چھٹیاں گزار رہے ہیں، انہوں نے چھوٹے بیٹے ابرام خان کے ساتھ فلم  دل والے دلہنیا لے جائیں گے   کے ایک منظر کو دہراتے ہوئے بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر  شیئر کی ،جس میں ابرام کبوتروں کو دانہ ڈالتے ہوئے آئو آئو کہنے کی کوشش کر رہے ہیں اور آخر میں ابرام کہتا ہے کہ میرا خیال ہے کہ انہیں یہ بہت اچھا لگا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟