شاہ رخ کا مداحوں کیلئے انوکھا تحفہ، ویڈیو وائرل

 ٹوئٹر پر 33 ملین فالورز کا سنگ میل عبور ہونے پر شاہ رخ خان کا مداحوں کو انوکھا تحفہ دینے کیلئے سوٹ بوٹ پہن کر سوئمنگ پول میں چھلانگ لگا دی اور پانی کے اندر ڈائیلاگ بولنے کی بھی کوشش کی۔ سماجی رابطوں کی معروف ویب سائٹ ٹویٹر پر بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد 33 ملین سے تجاوز کر گئی ، اس موقع پر انہوں نے اپنے مداحوں کا شکریہ انوکھے انداز میں کیا۔ شاہ رخ خان نے پانی میں ڈبکی لگا کر اپنے مشہور ڈائیلاگز بولے اور ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ مداحوں کے نام پیغام میں شاہ رخ خان کا کہنا تھا کہ تیرنے میں ماہر نہیں ہوں، اس لئے جج نہیں کرنا صرف محسوس کرنا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟