22 ستمبر 2018
تازہ ترین
شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کو پہچاننا مشکل

سہانا خان ممبئی کے ہائی اسکول میں زیر تعلیم ہیں اور فلم نگری میں انٹری کی بجائے اسپورٹس کی طرف ان کا رجحان زیادہ ہے جب کہ انہیں اپنے والد کے ہمراہ بیرون ملک دوروں اور فلموں کے سیٹ پر اکثر دیکھا گیا ہے لیکن کنگ خان اپنی بیٹی کو فلمی دنیا سے دور رکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان تنازعات کے باعث سوشل میڈیا پر زیر بحث رہتی ہیں جب کہ کئی متنازع لباس زیب تن کرنے پر بھی انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے جس پر کنگ خان کو تنقید کرنے والوں کو متعدد بارجواب دینا پڑا ہے۔گزشتہ دنوں شاہ رخ خان اپنی نوجوان بیٹی سہانا کے ہمراہ امیتابھ بچن کے گھر ہونے والی دیوالی کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں جب کہ ان تصاویر میں سہانا خان کو پہچاننا کسی صورت آسان نہیں ہے۔سہانا خان کے لال رنگ کا ڈریس زیب تن کیے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ایک نئی بحث کا آغاز ہوگیا ہے اور ایک بار پھر سہانا کے لباس پر تنقید کی جارہی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟