23 ستمبر 2018
تازہ ترین
شاہ رخ اورعالیہ کی ’’ڈیئرزندگی‘‘ میں علی ظفر بدستور شامل

ایک وقت تھا جب بالی ووڈ میں پاکستانی گلوکاراوراداکار علی ظفر کے بڑے چرچے تھے انہیں ان کی شخصیت، خوش لباسی، اداکاری اور گلوکاری پردھڑا دھڑ ایوارڈ مل رہے تھے، ان ہی کے بعد کئی پاکستانی فنکاروں نے بالی ووڈ میں قدم رکھا لیکن پھرایک وقت ایسا آیا کہ پاکستانی فنکاروں کے لئے بھارتی فلم نگری کے دروازے بند ہوگئے، فواد خان کی فلم “اے دل ہے مشکل” توبڑی مشکل سے ریلیز ہوئی لیکن علی ظفر کے لیے اچھی خبرہے کہ وہ شاہ رخ خان اورعالیہ بھٹ کے ساتھ فلم ’’ڈئیرزندگی‘‘ میں بدستور شامل ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیئرزندگی کے ٹائٹل سونگ کی عکسبندی میں علی ظفر کے بجائےعالیہ بھٹ کے ساتھ طاہرراج بھاسن کو شامل کیا گیا ہے جس کے بعد یہ افواہیں پھیل گئی تھیں کہ علی ظفر کے بجائے اب یہ کردار طاہر کریں گے لیکن فلم کے پروڈکشن ہاؤس کا کہنا ہے کہ جس گانے کی عکسبندی کی گئی ہے وہ دراصل فلم کی تشہیر کے لیے استعمال کیا جائے گا۔دوسری جانب فلم کی ہدایت کارہ گوری شندے نے بھی علی ظفر کے فلم میں ہونے یا نا ہونے سے متعلق کسی بھی قسم کی بات کرنے سے معزرت کرلی ہے۔ جس کے بعد یہ افواہیں پھیل گئی ہیں کہ علی ظفر ہی اس فلم کا حصہ ہوں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟