20 نومبر 2018
تازہ ترین
شاہد کپور  کے گھر بیٹے کی پیدائش

بالی وڈ اداکار شاہد کپور اور ان کی اہلیہ میراراجپوت کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے ۔ شاہد اور میرا کے بیٹے کی پیدائش ممبئی کے ایک ہسپتال میں ہوئی۔ بالی وڈ اداکار نے 2015 میں میرا راجپوت سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں بیٹی میشا کی پیدائش 2016 میں ہوئی تھی۔  شاہد کپور ان دنوں اپنی آنے والی  فلم بتی گل میٹر چالو کی تشہیر میں مصروف ہیں، اس سے قبل ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ وہ اپنے دوسرے بچے کی پیدائش پر صرف ایک ہفتے کی ہی چھٹی لے سکیں گے۔ شاہد کپور نے لکھا تھا کہ   2016میں میشا کی پیدائش کے وقت میں نے کچھ مہینوں کی چھٹی لی تھی، اس مرتبہ بھی میں ایک مہینے کی چھٹی لینا چاہ رہا تھا، لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ میں کام سے صرف ایک ہفتے کی ہی چھٹی لے سکوں گا، اگرچہ یہ بہت کم وقت ہے لیکن حالات ہی کچھ ایسے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟