29 ستمبر 2020
تازہ ترین
شاہد آفریدی کراچی کنگز میں شامل

شاہد آفریدی کراچی کنگز میں شامل

  شاہد آفریدی نے پشاورزلمی کو چھوڑ کر کراچی کنگز میں شمولیت اختیارکرلی ہے اور وہ کراچی کنگز فرنچائز کے صدربن گئے ہیں جب کہ اس حوالے سے انہوں نے فرنچائز کے مالک کے ساتھ معاہدے پر دستخط بھی کردیئے ہیں۔کراچی کنگز کے مالک نے کرکٹ اسٹار کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں اور انہیں کراچی کنگز میں آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کرکٹ کے لیجنڈ اور سپر اسٹار شاہد آفریدی کی کراچی کنگز میں شمولیت ہمارے لیے باعث مسرت واعزاز ہے۔واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے 2 سیزن میں پشاور زلمی کی نمائندگی کی تھی۔ پہلے سیزن میں انہوں نے کپتانی کے فرائض انجام دیئے جب کہ دوسرے سیزن میں انہوں نے خود ڈیرن سیمی کو کپتان بنانے کا کہا تھا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟