20 اگست 2019
تازہ ترین
شاپنگ بیگ سے تیار کردہ لباس

شاپنگ بیگ سے تیار کردہ لباس

 ایک خاتون نے پلاسٹک کی سیکڑوں تھیلیوں سے ایسا لباس بنایا ہے جو حقیقت میں اونی سویٹر کی طرح دکھائی دیتا ہے اسے دیکھ کر ماہرین بھی حیران ہیں۔ 75 سالہ روسا فیرینو نے ری سائیکلنگ کو ایک نئی جہت دیتے ہوئے ناممکن کو ممکن کر دکھایا۔ انہوں نے پلاسٹک کی 140 تھیلیوں سے سکرٹ اور  170 تھیلیوں سے جیکٹ بنائی ہے۔ روسا 16 برس کی عمر میں اٹلی سے امریکا آگئی تھیں اور اب بھی وہ اپنا ایک لمحہ ضائع نہیں کرتیں۔ روسا نے سب سے پہلے پلاسٹک کی تھیلیوں کو پتلے ٹکڑوں میں کاٹا اور انہیں دھاگا نما صورت دی۔ اگلے مرحلے میں تھیلیوں کے دھاگے کے لئے خاص سوئی کی ضرورت تھی جو کہیں نہ مل سکیں، لیکن روسا نے خود ایسی سوئی بنالی اور اپنا کام شروع کردیا۔ روسا نے دو ماہ کی مسلسل مشقت کے بعد یہ سوٹ تیار کیا ، جو مجموعی طور پر 300 پلاسٹک شاپنگ بیگ سے بنایا گیا ۔ جب تک آپ اسے چھوتے نہیں تب تک یہ بتانا محال ہوگا کہ یہ دھاگے سے بنایا گیا ، یا پھر پلاسٹک کی تھیلیوں پر مشتمل ہے۔ خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ سوٹ ایک مشغلے کے طور پر بنایا تھا۔ روسا کو لڑکپن سے ہی سلائی کڑھائی کا شوق رہا ہے اور آٹھ برس کی عمر میں انہوں نے خاندان کی کفالت کے لئے کپڑے سینے میں مدد شروع کردی تھی۔ اب تک وہ اپنے گھروالوں اور رشتے داروں کے لئے ہزاروں کپڑے سی چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ اگست کو اس نے ایک تفریحی مقام پر ایک خاتون کے ہاتھ میں پلاسٹک کی تھیلیوں سے بنا ایک پرس دیکھا جو ان کی بیٹیوں کو بھی بہت پسند آیا۔ گھر آکر روسا نے یوٹیوب پر انہیں بنانے کا طریقہ تلاش کیا اور چند ہی دنوں میں اس نے اپنی بیٹیوں کے لئے جے سی پینی سٹور اور ویگمان پلاسٹک کی تھیلیوں سے دیدہ زیب رنگ برنگی پرس تیار کر دکھائے۔ اس کے بعد روسا نے سردیوں کے لئے پورا سوٹ تھیلیوں سے تیار کرنے کی ٹھانی اور خاندان کی شادی میں پہن کر چلی گئیں جہاں لوگوں نے اسے بہت سراہا کیونکہ دور سے دیکھ کر کوئی نہیں بتا سکتا کہ یہ لباس پلاسٹک تھیلیوں سے بنایا گیا ۔ بعض ماہرین نے اسے فیشن کی بجائے آرٹ کا ایک نمونہ قرار دیا ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟