25 ستمبر 2018
تازہ ترین
شام میں  بمباری، 28 داعشی جنگجو ہلاک

شام میں انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق ملک کے مشرقی علاقوں میں عالمی فوجی اتحاد کے جنگی طیاروں سے کی گئی بمباری سے کم سے کم28  داعشی جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔عراق کی سرحد سے متصل علاقے دیر الزور میں سیرین ڈیموکریٹک فورس کے معاون عالمی اتحاد نے داعش کے متعدد ٹھکانوں پر بمباری کی۔شام میں انسانی حقوق کی صورت حال پرنظر رکھنے والے گروپ سیرین آبزرویٹریکے مطابق مشرقی شام میں بیر الملح میں جنگی طیاروں اور توپ خانے سے کی گئی گولہ باری سے 28 جنگ جو ہلاک ہوگئے۔آبزرویٹری کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا کہ بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور متاثرہ علاقوں تک انسانی حقوق کے کارکنوں کی رسائی نہیں ہو سکی، جس کی بنا  پر ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟