14 نومبر 2018
تازہ ترین
شارجہ ٹیسٹ؛ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کی سبقت ختم کردی

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز پاکستان کے 281 رنز کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے اور مہمان ٹیم نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنا لئے ہیں۔ کھیل کے تیسرے روز ویسٹ انڈیز نے کھیل کا آغاز کیا تو کریگ برتھ ویٹ 95 اور جیسن ہولڈر 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے لیکن جیسن ہولڈر 16 رنز بنا کر محمد عامر کا تیسرا شکار بن گئے جب کہ برتھ ویٹ 123 اور روندرا بشو 13 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔کھیل کے دوسرے روز لیون جانسن اور کریگ برتھ ویٹ نے اننگز کا آغاز کیا لیکن جانسن ایک رن بنا کر وہاب ریاض کا شکار بنے جب کہ ڈیرن براؤ 11 اور مارلن سیموئل بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے اور بلیک ووڈ بھی 23 رنز ہی بناسکے جس کے بعد اوپنر نے رسٹن چیز کے ہمراہ ملکر 83 رنز کی شراکت داری قائم کی لیکن چیز 50 رنز بناکر محمد عامر کا نشانہ بنے۔ اوپنر برتھ ویٹ نے شین ڈوریج کے ساتھ ملکر چھٹی وکٹ کے لیے 83 رنز کی ہی پارٹنرشپ قائم کی لیکن ایک بار پھر ساتھی کھلاڑی برتھ ویٹ کا ساتھ چھوڑ گئے ڈوریج 47 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دوسرے دن کے اختتام پر ویسٹ انڈیز نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز بنالیے تھے جب کہ برتھ ویٹ 95 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور وہاب ریاض نے 2،2 جب کہ یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں پاکستان کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 281 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ قومی ٹیم کی جانب سے سمیع اسلم 74 ،کپتان مصباح الحق 53، یونس خان اور سرفراز احمد 51، 51 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوندرا بشو نے 4، شینن گبریل نے 3 اور روسٹن چیز نے ایک وکٹ حاسل کی۔واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز پر 2 صفر کی واضح برتری حاصل ہے اور اگر پاکستان تیسرا ٹیسٹ بھی جیتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے بعد ٹیسٹ میں بھی ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟