26 ستمبر 2018
تازہ ترین
شادی میرے لئے درست فیصلہ نہ ہوتا  ،کنگنا

بالی وڈ کی بے خوف اور بے باک ہیروئنز کی فہرست میں خود کو اول نمبر پر رکھنے والی اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ شادی میرے لئے درست فیصلہ نہ ہوتا ۔ کنگنا نے حال ہی میں ایک میگزین کازموپولیٹن کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ اس وقت میری زندگی جیسی بھی ہے، میں اس سے بہت خوش اور مطمئن ہوں اور بھگوان کی شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے وہ سب نہیں دیا ،جس کی مجھے شدت سے چاہت تھی مثلاً شادی کیونکہ شادی میرے لئے درست فیصلہ نہ ہوتا۔  انہوں نے کہا کہ زندگی نے انہیں جو بھی دیا وہ اس سے خوش ہیں۔  انہوںنے کہا کہ وہ شادی کرنا چاہتی تھیں اور نہیں ہوئی جب کچھ سال بعد حالات سامنے آئے تو انہوں نے شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ بھگوان تو نے بچا لیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟