29 ستمبر 2020
تازہ ترین
شاداب خان کی پہلی ہی سیریزمیں دھماکے دارانٹری

شاداب خان کی پہلی ہی سیریزمیں دھماکے دارانٹری

نوجوان بولر شاداب خان نے اپنی پہلی ہی سیریز کو یادگار بنا لیا، ویسٹ انڈیز کے خلاف 4 ٹی ٹونٹی میچزکی سیریز میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا۔ شاداب خان نےاپنی بولنگ سے ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو پریشان کیے رکھا۔پہلے میچ میں 4 اوورزمیں 7 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، دوسرے میچ میں بھی شاداب خان کا جادو سر چڑھ کر بولا اور 4 اوورز میں 14 رنز دے کر 4 شکار کیے اور مسلسل دوسری بار مرد میدان ٹھہرے۔ تیسرے میچ میں شاداب خان کچھ آف کلر نظر آئے اور صرف ایک ہی وکٹ حاصل کرسکے۔چوتھے میچ میں شاداب خان کی گھومتی گیندوں نےایک بار پھر ویسٹ انڈیز کے بلے بازوں کو گھمادیا اور انہوں نے 4 اوورز میں 16 رنز دے کر دو کھلاڑی آؤٹ کیے جس کے بعد شاداب خان کی ون ڈے ٹیم میں بھی جگہ پکی نظر آ رہی ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟