20 ستمبر 2018
سی پیک کے مابین آپٹیکل فائبر پروجیکٹ مکمل

 پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت آپٹیکل فائبر پروجیکٹ مکمل کر لیا گیا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت 4کروڑ 40لاکھ ڈالر کے آپٹیکل فائبر منصوبہ مکمل کر لیا گیا ۔ چین پاکستان اقتصادی راہدار ی منصوبے (سی پیک) کے تحت آپٹیکل فائبر منصوبہ انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے جو کہ سی پیک کے تحت اب تک مکمل ہونے والے منصوبوں میں سے ایک منصوبہ ہے، پاک چائنہ آپٹیکل فائبر کیبل پروجیکٹ سے پاکستان کو زمینی کیبل سے رابطہ کاری کی سہولت ملے گی اور اس کا سمندری کیبل پر انحصار کم ہو گا۔ یہ منصوبہ دو سال کی ریکارڈ مد ت میں مکمل ہوا ، اس میں راولپنڈی سے خنجراب تک 820کلو میٹر زیر زمین آپٹیکل فائبر اور کریم آباد تا خنجراب 172کلو میٹر فضائی آپٹیکل فائبر کے مواصلاتی انفراسٹرکچر کی ترقی شامل ہے۔ علاوہ ازیں راولپنڈی تا خنجرا ب مختلف مقامات پر آپٹیکل فائبر کیبل نیٹ ورک کے بیک اپ کے لئے اعلیٰ استعداد کے حامل 26مائیکرو ویولنکس اور 9سینٹر ز بھی اس منصوبے کا حصہ ہیں۔ یہ منصوبہ ملک کے شمالی علا قوں میں ٹیلی کام کے شعبے کی ترقی کے لئے بھی معاون ہو گا۔ سی پیک کے تحت مکمل ہونے والے تقریباً 10منصوبوں میں آپٹیکل فائبر بھی شامل ہو گیا ، جو پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کر ے گا۔ یاد رہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) کے تحت پاکستان بھر میں تقریبا 50ارب ڈالر کے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ جس میں سے اس وقت تک 29ار ب ڈالر کے منصوبوں پر کام جاری ہے اور ان 29 ارب ڈالر کے منصوبوں میں سے چند مکمل بھی ہو چکے ہیں۔ آپٹیکل فائبر منصوبہ بھی سی پیک کے تحت انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے ، جس کا مقصد پاکستان کے شمالی علاقہ جات کو ترقی کی جانب گامزن کرنا ہے، جبکہ سی پیک کے تحت شمالی علاقہ جات کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لئے بھی یہ منصوبہ انتہائی معاون ثابت ہو گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟