26 ستمبر 2018
تازہ ترین
سی پیک منصوبے کیلئے 9رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل

وزیر اعظم عمران خان نے اقتصادی راہداری منصوبے کیلئے 9 رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ،  وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار کو  کابینہ سی پیک کمیٹی کا چیئرمین  مقرر کرتے ہوئے نوٹفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سی پیک منصوبے کو جاری رکھنے کیلئے 9رکنی کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی،  جس کا چیئرمین وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار مقرر کیا گیا ، جبکہ وزیر خارجہ، وزیر قانون، وزیر خزانہ ،وزیر پیٹرولیم ،وزیر ریلوے اور وزیر مملکت برائے داخلہ بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ کمیٹی میں مشیر تجارت ٹیکسٹائل صنعت و پیداوار اور سرمایہ کاری بھی شامل کئے گئے ہیں ،سیکریٹری کابینہ ڈویږن بھی کابینہ کمیٹی سی پیک  کے ممبر مقرر کئے گئے ہیں ،تینوں کمیٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟