21 اپریل 2021
تازہ ترین
 سی این جی کی قیمت میں5 روپے فی لٹرکی کمی

 سی این جی کی قیمت میں5 روپے فی لٹرکی کمی

 پنجاب اور اسلام آباد میں پیٹرولیم مصنوعات کے بعد سی این جی کی قیمتوں میں بھی 5 روپے فی لٹر کمی کردی گئی ہے جس کے بعد سی این جی کی قیمت 82 روپے سے کم ہو کر 77 روپے لیٹر ہو گی۔  پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث سی این جی کی قیمت میں کمی کرنے کے لیے اوگرا نے سی این جی ایسوسی ایشن کے ساتھ مذاکرات کیے جس میں فیصلہ کیا گیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ اور مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے اسی تناسب سے سی این جی کی قیمت میں بھی کمی کی جائے گی۔ سی این جی ایسوسی ایشن کے چیئرمین غیاث پراچہ کے مطابق سی این جی کی قیمت 82 روپے فی لٹر سے پانچ روپے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد نئی سی این جی کی قیمت 77 روپے فی لٹر ہوگئی ہے، سی این جی کی قیمت میں کمی پنجاب اور اسلام آباد کے صارفین کے لیے ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟