16 نومبر 2018
تازہ ترین
سین ایرون کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

 زمبابوین آل رائونڈر سین ایرون نے پروفیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔ ایرون کو پانچ ٹیسٹ اور 42 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے، 2004 میں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑ کر انگلش کائونٹی کلب ہیمشائر سے معاہدہ کر لیا تھا، انہوں نے کلب کی نمائندگی کرتے ہوئے 11390 فرسٹ کلاس رنز بنائے اور 280 وکٹیں لیں، لسٹ اے کرکٹ میں انہوں نے 5716 رنز اور 206 وکٹیں لیں جبکہ ٹی ٹوینٹی میں 3 ہزار سے زائد رنز بنائے اور 68 وکٹیں لیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پروفیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 14 سال تک کائونٹی کھیلنے کے بعد میں نے اپنی زندگی کا مشکل ترین فیصلہ کیا ، میں ان لمحات کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟