15 نومبر 2018
سینٹ میں جبری لاپتہ افراد سے متعلق قرار دادِ مذمت متفقہ طور پر منظور

 ایوان بالا میں جبری لاپتہ افراد سے متعلق قرار دادِ مذمت متفقہ طور پر منظور کرلی گئی نجی ٹی وی کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیٹر میاں رضا ربانی نے جبری طور پر لاپتہ افراد کے حوالے سے قرارداد پیش کی  جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ یہ ایوان پاکستان سمیت دنیا بھر میں جبری گمشدگیوں کی مذمت کرتا ہے۔ قردار داد میں کہا گیا کہ جبری طور پر شہریوں کو لاپتہ کرنا سنگین مسئلہ ہے، حکومت لاپتہ شہریوں کی بازیابی کے لیے اقدامات کرے اور لوگوں کو غائب کرنے والے گروہوں کے خلاف کارروائی کی جائے جب کہ جبری گمشدگیوں کے معاملے پر بین الاقوامی قوانین پر عمل درآمد کیا جائے۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟