23 ستمبر 2018
تازہ ترین
سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے کرکٹرز کی فہرست تیار

 سینٹرل کنٹریکٹ کیلئے کرکٹرز کی فہرست تیار کرلی گئی جو کہ آسٹریلیا میں موجود ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے مشاورت کے بعد منظوری کیلئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کو پیش کردی جائے گی۔ قومی کرکٹرز کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کی تیاری کیلئے ایک ابتدائی فہرست مرتب کی گئی تھی،  چیف سلیکٹر انضمام الحق، ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ہارون رشید اور تینوں فارمیٹ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد سر جوڑ کر بیٹھے۔ فہرست رخصت پر آسٹریلیا جانے والے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کو ارسال کی جارہی ہے، ان سے رائے لینے کے بعد اسے چیئرمین پی سی بی کو منظوری کیلئے بھجوایا جائیگا، ڈوپنگ کیس میں ملوث  احمد شہزاد کی چھٹی کر دی جائیگی ، جبکہ گزشتہ سال نظر انداز کئے جانے والے تنازعات کے بادشاہ عمر اکمل کی اس بار بھی جگہ نہیں بن پائے گی۔ دورہ زمبابوے میں بیشتر میچز بنچ پر بیٹھ کر دیکھنے والے حفیظ اور وہاب کی تنزلی ہوگی، نوجوان کھلاڑیوں بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، حسن علی، فہیم اشرف اور شاداب خان کو ترقی ملے گی، آصف علی، حسین طلعت اور صاحبزادہ فرحان کو بھی پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ ملے گا، آصف ذاکر، عامر یامین، عمر امین اور بلال آصف کیلئے ڈی کیٹیگری میں جگہ بنانا مشکل ہوگیا۔ کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، شعیب ملک، محمد عامر اور یاسر شاہ اے کیٹیگری میں برقرار رہیں گے، پراسرار انجریز سے دو چار عماد وسیم کی بی کیٹیگری میں جگہ خطرے میں ہے، اسی طرح کے مسائل رومان رئیس کے بھی نظر آ رہے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟