18 ستمبر 2018
تازہ ترین
سیمنٹ کی برآمدات 36فیصد بڑھ گئیں

 گزشتہ ماہ اگست میں سیمنٹ کی برآمدات میں اضافے کی وجہ سے انڈسٹری کی مشکلات بڑھنے سے محفوظ رہیں کیونکہ مقامی کھپت میں 13.73 فیصد کمی واقع ہوئی جو گزشتہ تین برسوں میں پہلی بار واقع ہوئی ہے۔ گزشتہ برس اگست کے مہینے میں شمالی علاقوں کی کھپت 2.730 ملین ٹن تھی جبکہ جنوبی علاقوں کی کھپت 0.625 ملین ٹن تھی۔ سیمنٹ کی برآمدات میں 35.82 فیصد اضافہ ہوا اور 0.557 ملین ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا ، جو گزشتہ برس اگست 2017 میں 0.409 ملین ٹن تھا۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق سیمنٹ کی مقامی کھپت رواں مالی سال کے ابتدائی دو ماہ میں سیمنٹ کی مقامی کھپت میں 5.31 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ شمالی حصے میں8.80 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ جنوبی حصے میں 10.91 فیصد کمی واقع ہوئی۔ برآمدات کے حوالے سے شمالی علاقے کی برآمدات میں 29.66 فیصد کمی ہوئی، جبکہ ملک کے جنوبی زون کی برآمدات میں 158.40 فیصد اضافہ ہوا۔ مقامی کھپت میں کمی انڈسٹری کیلئے باعث حیرت ثابت ہوئی، کیونکہ گزشتہ ماہ کم نشور نما کی توقع تھی لیکن کھپت میں کمی کی امید نہیں تھی، اس کی وجہ حکومت کی تبدیلی بھی ہوسکتی ہے کیونکہ جاری ترقیاتی کاموں پر اس کے اثرات مرتب ہوئے ہیں، جبکہ پرائیویٹ تعمیراتی صنعت کی سرگرمیاں معمول کے مطابق تھیں، تاہم امید ہے کہ آئندہ نشوونما میں اضافہ ہوگا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟