24 مئی 2019
تازہ ترین
سیلف ڈرائیو گاڑیوں کیلئے مخصوص ٹریک تیار

سیلف ڈرائیو گاڑیوں کیلئے مخصوص ٹریک تیار

آج کے دور میں از خود چلنے والی گاڑیاں یا سیلف ڈرائیو قسم کی کاریں حقیقت بن چکی ہیں مگر وقت کے ساتھ ان خود کار گاڑیو ں کے بارے میں راستے سے بھٹک جانے یا الگ ہوجانے کی شکایات بھی ملتی رہی ہیں۔ سائنسدانوں نے ان گاڑیوں کے انہی نقائص کو دور کرنے کیلئے اب ایک خاص قسم کا ٹریک تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو اپنی شکل و صورت کے اعتبار سے سکالسٹک نظر آتی ہیں اور تجرباتی مرحلے میں ان پر 8انچ لمبی گاڑیوں کو کامیابی سے چلایا جا چکا ہے اور یہی وہ کامیابی ہے جسکی بنا پر آٹو انجینیئرنگ کے ماہرین یہ توقع کر رہے ہیں کہ اس سے مستقبل قریب میں سڑکیں زیادہ محفوظ اور مامون ہوا کرینگی۔ کھلونا نما ننھی کاروں کے لئے جو ٹریک تیار ہوا ہے وہ جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے۔ اس نمونے سے پتہ چلتا ہے کہ اگر ان ٹریک کو پیش نظر رکھ کر بڑی گاڑیوں کیلئے بڑے ٹریک بھی بن سکتے ہیں۔ ایسا ہوا تو سڑکوں پر ٹریفک کا ہجوم بھی کم ہو جائیگا اور لوگ زیادہ آرام و سکون سے سفر کر سکیں گے۔ تجرباتی مرحلے میں 8انچ لمبی 16کھلونا کاروں کو ٹریک پر چلا یا گیا۔ واضح ہو کہ سیلف ڈرائیو کاروں میں کیمبرج منی کاروں کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ ٹریک سے گزر جانے والی گاڑیوں کا دوسری گاڑیوں سے مواصلاتی رابطہ بھی بہتر ہو جائیگا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟