18 نومبر 2018
تازہ ترین
سیلفی نہ لیں ، سر میں جوئیں پڑ سکتی ہیں ، ماہرین

روس کے حکام کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو سیلفی لینا بند کر دینا چاہیے کیونکہ سیلفی لینے سے سر میں جوئیں پڑ سکتی ہیں۔ یہ تنبیہہ روس کے علاقے کورسک کے ایک محکمے نے کی ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ سیلفی کے لیے لوگ سر جوڑتے ہیں اور اس وجہ سے جوئیں ایک سر سے دوسرے سر میں منتقل ہو سکتی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پہلے ہی سے کورسک میں ان بچوں کا سکول میں داخلہ ممنوع ہے جن کے سر میں جوئیں ہوں۔ ماضی میں کورسک کے اس محکمے کے فیصلے کافی متنازع رہے ہیں۔ اس کے سابق سربراہ نے ایک بار کوئوں کو مارنے کا کہا تھا کیونکہ ان کے بقول وہ برڈ فلو پھیلاتے ہیں۔ اسی سابق سربراہ نے ان ممالک سے اشیائے خوردو نوش اور مشروبات درآمد کرنے پر پابندی کی تجویز پیش کی تھی جن سے روس کے تعلقات خراب ہیں۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟