23 ستمبر 2018
تازہ ترین
سیلز ٹیکس کی شر ح میں اضافہ

 پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد غریب عوام پر ایک اور بوجھ ڈالتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر دیا گیا ، جس سے مہنگائی کی نئی لہر آنے کا امکان ہے ، جبکہ ایف بی آر نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا  ۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے پٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس کی شرح بڑھا دی ، ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول اور مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس 12 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد ، ہائی سپیڈ ڈیزل پر 24 فیصد سے بڑھا کر 31 فیصد جبکہ لائٹ ڈیزل آئل پر سیلز ٹیکس 9 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کر دیا گیا ، پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں اضافے سے ممکنہ طور پر مہنگائی کا طوفان آنے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے عوام میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟