17 اگست 2017
تازہ ترین

عوامی سروے

سوال: آپ کے خیال میں کونسی سیاسی یا مذہبی جماعت صحیح معنوں میں نظریہ پاکستان کی محافظ اور عوامی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے؟

  سیلز ٹیکس ریفنڈ زکی ادائیگی، تجارتی خسارے میں کمی ہوگی، پیاف

  سیلز ٹیکس ریفنڈ زکی ادائیگی، تجارتی خسارے میں کمی ہوگی، پیاف

 رکے ہوئے ارب 26 42   کروڑکے سیلز ٹیکس ریفنڈ کی  ادائیگی ک خوش آئند ہے سیلزٹیکس ریفنڈ ادا نہ ہونے سے برآمد کنندگان سرمائے کی کمی کا شکار تھے پیاف

  پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ پیاف نے حکومت کی جانب سے برآمد کنندگان کے رکے ہوئے ارب 26 42   کروڑکے سیلز ٹیکس ریفنڈ کی آن لائن ادائیگی کے انتظامات کو خوش آئند  قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سیلزٹیکس ریفنڈ ادا نہ ہونے سے برآمد کنندگان سرمائے کی کمی کا شکار تھے، سیلز ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی سے برآمدات میں اضافہ اور تجارتی خسارہ میں کمی ہوگی۔ ان خیالات کا  اظہار  چیئرمین  پیاف  عرفان اقبال شیخ نے گزشتہ روزوائس چیئرمین پیاف تنویر احمد صوفی اور پیٹرن انچیف پیاف میاں انجم نثار کے ہمراہ پیاف  پارلیمانی کمیٹی سے میٹنگ کے دوران کیا ۔چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ رےفنڈز کی ادائےگےاںصنعتکاروں اور برآمد کنندگان کا دیرینہ مسئلہ ہے، پیداواری لاگت میں اضافے اور برآمدات میں گراوٹ سے صنعتکاراور برآمد کنندگان کافی پریشان ہیں ۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ ریفنڈز کی مرحلہ وار ادائیگی کی بجائے یکمشت ادائیگیاں کی جائیں تاکہ تاکہ کیش فلو کی صورتحال بہتر ہو سکے۔