29 ستمبر 2020
تازہ ترین
 سیریز کے لئے بھارتی حکومت کو مسئلہ ہے

سیریز کے لئے بھارتی حکومت کو مسئلہ ہے

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں ہونے والی آئی سی سی چیمئنز ٹرافی کے دوران پاک بھارت میچ دیکھنے ضرور جاؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ سیریز ضرور ہونی چاہیئے اور دونوں ممالک کے درمیان سیریز کے لئے بی سی سی آئی کو نہیں بھارتی حکومت کو مسئلہ ہے۔قبل ازیں شاہد آفریدی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہمراہ ایدھی ہوم کھارادر پہنچے اور بلقیس ایدھی سے ملاقات کر کے ان کی خیریت دریافت کی۔ اس موقع پر شاہد آفریدی ایدھی ہوم میں بچوں سے گھل مل گئے اور ان کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی آج شہر کے مختلف مقامات پر رونمائی کرائی جائے گی۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا آپ کووڈ 19 کے حوالے سے حکومتی اقدامات سے مطمئن ہیں؟