سیب کا چھلکا ذیابیطس کیلئے فائدہ مند

سیب کا استعمال انسانی صحت کے لئے بیحد مفید ہے۔ ماہرین غذائیت کے مطابق سیب میں فائبر کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے، اس کے علاوہ اس میں شامل کئی اہم وٹامنز، منرلز اور دیگر غذائی اجزا انسان کو ہر طرح کی بیماری سے دور رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ماہرین صحت کا اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ سیب کے چھلکے میں اس کے گودے کی نسبت 9 گنا زیادہ غذائیت ہوتی ہے اور سیب کا 75 فیصد فائبر اس کے چھلکے میں ہوتا ہے۔ انہوں نے  کہا کہ سیب کے چھلکے کے فوائد سیب کے گودے سے کہیں زیادہ ہیں جو شاید بہت کم لوگ ہی جانتے ہوں گے۔ جو افراد سیب کو چھلکا اتار کر کھاتے ہیں وہ یقیناً ان فوائد کو جاننے کے بعد سیب کو چھلکے کے بغیر کھانا چھوڑ دیں گے۔ امریکی محکمہ زراعت (USDA) کا اپنی رپورٹ میں کہا کہ سیب کے چھلکوں میں فائبر کثیر مقدار میں پایا جاتا ہے۔ فائبر کی خصوصیت ہے کہ یہ بہت دیر انسان کو بھوک نہیں لگنے دیتا اور پیٹ بھرا ہوا محسوس ہوتا ہے۔ سیب کے چھلکے میں موجود فائبر جگر کے کینسر کی روک تھام میں حیرت انگیز طور پر مدد گار ثابت ہوسکتا ہے اور ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے۔ فائبر تیزی سے کھانا ہضم کرنے کے لئے اور ذیابیطس کے لئے بھی بے حد فائدہ مند ہے۔ روزانہ چھلکے کے ساتھ ایک سیب کا استعمال پھیپھڑوں کی تمام بیماریوں سے دور رکھتا ہے، سیب کے چھلکے میں شامل quercetin نامی کمپائونڈ پھیپھڑوں میں ہونے والی ہر طرح کی بیماریوں کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سیب کے چھلکوں کے بے شمار فوائد میں ایک یہ بھی شامل ہے کہ یہ وزن میں کمی کا باعث بھی بنتا ہے۔ ماہرین صحت کے مطابق جو افراد اپنے بڑھے ہوئے وزن کو دیکھ کر پریشان ہوتے ہیں وہ روزانہ ایک سیب کا استعمال کریں اور چھلکوں سمیت سیب کا جوس پینے سے بھی وزن میں حیرت انگیز طور پر کمی آسکتی ہے۔ سیب کا جوس پینے سے پیٹ کافی دیر تک بھرا رہتا ہے جسے ہر تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد بھوک نہیں لگتی اور یہی وزن کم کرتا ہے۔ چھلکوں کے ساتھ سیب کا استعمال دل کی متعدد بیماریوں سے بچاتا ہے۔ امریکی ماہرین صحت کے مطابق سیب کا چھلکا بلڈ پریشر کو بڑھنے نہیں دیتا اور کولیسٹرول کے لئے بے حد مفید ہے۔ اس کے علاوہ یہ جسم میں رگوں کی لچک کو درست کرتا ہے جس سے خون کی گردش میں بہتری آتی ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟