15 نومبر 2018
تازہ ترین
سیاسی رہنمائوں اور شخصیات کےیوم دفاع  پر پیغامات

سیاسی رہنمائوں اور حکومتی شخصیات نے یوم دفاع و شہدا کے موقع پر اپنے پیغام میں شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یوم دفاع سے متعلق اپنے پیغام میں شہدا کو سلام پیش کیا اور کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع کی خاطر جام شہادت نوش کرنے والے ہمارے ہیرو ہیں، انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔  یوم دفاع کو شایانِ شان انداز میں منانا ہی ملکی سرحدوں اور جمہوریت کی حفاظت ہے، انتہا پسندی و عسکریت پسندی بنیادی خطرہ ہے، تمام قوم و اداروں کو دفاعِ وطن کی خاطر ایک پیج پر ہونا ہوگا، شہید بھٹو نے خطے میں بھارت کے جوہری تسلط آمیز ارادوں کو بھانپ لیا تھا اس لیے انہوں نے سیکیورٹی توازن برقرار رکھنے کے لیے جوہری پروگرام کی بنیاد رکھی۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاک وطن کے دفاع کے لیے قوم تن من دھن قربان کرنے کو تیار ہے، سرحدوں کی حفاظت کے لیے جانیں نچھاور کرنے والے قوم کے محسن ہیں۔  قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، ہمیں پاکستان کے جغرافیہ کے ساتھ اس کے نظریہ کی بھی حفاظت کرنا ہوگی۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا یوم دفاع پر اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ 6 ستمبر 1965 کو افواج پاکستان نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا تھا، آزادی کی حفاظت کرنا بخوبی جانتے ہیں، دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے۔ ضرورت پڑنے پر کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدائ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ شہدا اور غازیوں کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں، نئے پاکستان میں پوری قوم نئے جوش اور ولولے کے ساتھ یوم دفاع و شہدائ منا رہی ہے۔  پاک افواج نے دفاع وطن کی جنگ میں بہادری کی بے مثال داستانیں رقم کیں، 65ئ کی جنگ میں پاک افواج دشمن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوئی اور پاک افواج نے پاکستان پر جارحیت کرنے والے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں 6 ستمبر کا دن بے انتہا اہمیت رکھتا ہے، 1965ئ میں دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر تاریخ رقم کی گئی۔ گورنر بلوچستان نے مزید کہا کہ اپنے عظیم شہدائ کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے، وطن کے تحفظ، سالمیت اور دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے یوم دفاع پر اپنے پیغام میں کہا کہ قوم 1965ئ کی طرح آج بھی متحد ہے، قوم دشمن کے ارادوں کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح پرُ عزم ہے۔ جام کمال خان نے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کے خلاف شاندار کامیابیاں حاصل کیں، مسلح افواج کا عزم آج بھی اتنا ہی بلند ہے جتنا 1965ئ کی جنگ کے دوران تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟