16 دسمبر 2018
تازہ ترین
سیاست کیلئے فلمی کیریئر نہیں چھوڑ سکتی، کنگنا

بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا  ہے کہ وہ سیاست میں آنے کے لئے فلمی کیریئر نہیں چھوڑ سکتیں۔ بھارتی ذرائع  کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ فلم انڈسٹری میں اتنی کامیاب ہیں کہ ان کو کوئی اور کیریئر اپنانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اداکارہ نے سیاست کے میدان میں قدم رکھنے  کے حوالے سے  کہا کہ وہ اپنے موجودہ  شعبے میں اتنی کامیاب ہیں کہ وہ کوئی اور کیریئر اپنانا ضروری نہیں سمجھتیں اور سیاست میں آنے کے لئے ان کو فلمی دنیا چھوڑنا پڑے گی جو  وہ نہیں کر سکتیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟