24 ستمبر 2018
تازہ ترین
سیارہ مشتری کے گرد 12 نئے چاند دریافت

نظام شمسی کے پانچویں بڑے سیارے مشتری کے گرد مزید 12 چاند دریافت کرلئے گئے ۔ اس طرح مشتری کے چاند کی تعداد 79 ہوگئی ۔ واشنگٹن میں واقع کارنیگی انسٹیٹیوٹ آف سائنس کے سائنس دان سکاٹ ایس شیپرڈ زمینی دوربینوں سے نظام شمسی کے دور دراز مقامات کی کھوج میں لگے ہوئے تھے کہ انہوں نے مشتری کے گرد کئی چاند دریافت کئے۔ حالیہ دریافت کے بعد مشتری سب سے زیاد چاند رکھنے والا سیارہ بن گیا ۔ سکاٹ شیپرڈ کے مطابق مشتری کے نئے چاندوں کا حتمی اعلان کرنے میں ایک سال کا عرصہ لگا اور ماہرین نے نئے چاندوں کی حرکت کا ایک سال تک مشاہدہ کیا تو معلوم ہوا کہ وہ سیارہ جوپیٹر کے ساتھ چل رہے ہیں۔ اس طرح اب مشتری کے مزید 12 چاند کی حتمی تصدیق ہوچکی ہے۔ اس کے بعد بین الاقوامی فلکیاتی تنظیم میں چھوٹے سیاروں پر تحقیق کے ماہر گیرتھ ولیمز نے ان تمام چاندکے مدار ماپے ہیں۔ 12 میں سے 9 چاندوں کا مدار مشتری سے بہت دور ہے جبکہ تین سیاروں کو مشتری کے گرد ایک چکر مکمل کرنے میں زمین کے دو سال یعنی 730 دن لگ جاتے ہیں۔ ماہرین کے ابتدائی اندازے کے مطابق یہ چاند دراصل اسی مادے سے بنے ہیں جس سے سیارہ مشتری تخلیق ہوا۔ یہ ٹکڑے سیارے سے جڑنے سے رہ گئے جس کے بعد اب یہ چاندوں کی صورت میں مشتری کے گرد گھوم رہے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟