13 نومبر 2018
تازہ ترین
 سہانا کو شوبز میں لا نا شاہ رخ کی بہادری ، کاجول

 نامور بالی وڈ اداکارہ کاجول نے سہانا خان کی شوبز میں انٹری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ نے اپنی بیٹی کو شوبز کی دنیا میں متعارف کرا کے بہت بہادری کا فیصلہ کیا ۔ سہانا خان کے فیشن کی دنیا میں قدم رکھنے پر اداکارہ کاجول نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کا اپنی بیٹی کو شوبز ورلڈ میں متعارف کرانا بہت بہادری کا فیصلہ تھا۔ اداکارہ کاجول نے مشہور سٹارز کے بچوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مشہور اداکاروں کے بچے بچپن ہی سے لوگوں کی نظروں میں آ جاتے ہیں اور ان کی ہر حرکت کو نوٹس کیا جاتا ہے۔ وہ چاہے زندگی میں شوبز کا پروفیشن اپنائیں یا کسی اور فیلڈ میں کیریئر بنائیں۔ میڈیا سمیت تمام لوگوں کی نظریں ان کے اوپر ہوتی ہیں اس کے علاوہ ان پر میڈیا کا بھی بہت دبائو ہوتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟