16 دسمبر 2019
تازہ ترین
 سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اہم مسائل کو حل نہیں کررہا،سلیم مانڈوی والا

 سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اہم مسائل کو حل نہیں کررہا،سلیم مانڈوی والا

سابق وزیر خزانہ اور پیپلزپارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے بنیادی اور اہم مسائل کو حل نہیں کررہا۔ اسٹاک بروکرز کے خلاف نیب اور ایف آئی اے کی حالیہ کارروائیوں سے سرمایہ کاری متاثر ہورہی ہے ۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ان کارروائیوں کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے اپنا سرمایہ نکالنا شروع کردیا ہے۔ ایس ای سی پی کی ان کارروائیوں سے حقیقی سرمایہ کار بھاگ سکتا ہے جس سے مصنوعی بحران پیدا ہوسکتا ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ ایس ای سی پی ان آڈ ٹس کے باوجود اسٹاک بروکرز کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتا مگر  بعض اسٹاک بروکرز کس طرح یس ای سی پی کے ان آڈٹس سے پاس ہوجاتے ہیں ۔ ایس ای سی پی کی جانب سے اس وقت اسٹاک بروکرز کے خلاف کارروائی شروع کرنا مشکوک ہے جب چینی سرمایہ کار پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا کنٹرول سنبھالنے والے ہیں۔  سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ایس ای سی پی تنخواہوں کی مد میں سالانہ ایک ارب60 کروڑ روپے خرچ کررہا ہے مگر اس کی کارکردگی نسبتا مایوس کن ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟