19 دسمبر 2018
تازہ ترین
سکھر،گھر کی دیوار گرنے سے 8 بچے جاں بحق

صوبہ سندھ کے شہر سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں ایک گھر کی دیوار گرنے سے 8 بچے جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق صالح پٹ کے گائوں غلام سرور شنبانی میں ایک گھر کی دیوار گر گئی، جس کے نتیجے میں 10 سے زائد بچے ملبے تلے دب گئے۔ بچوں کو نکالنے کے لیے مقامی افراد نے اپنے طور پر کوششیں کیں، تاہم ملبے تلے دبنے سے 8 بچے جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے بچوں کو طبی امداد کے لیے تعلقہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سکھر میں دیوار گرنے سے بچوں کی ہلاکت کا نوٹس لے کر کمشنر سکھر سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر کو زخمیوں کو علاج معالجہ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟