14 نومبر 2018
تازہ ترین
سکھر، کرایہ دار نے مالک مکان کی بیٹی پر تیزاب پھینک دیا

 صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں کرائے دار کے بیٹے نے مالک مکان کی بیٹی پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس کے مطابق نیو پنڈ اسلام کالونی میں کرائے دار کے بیٹے نے گھر میں داخل ہو کر مالک مکان کی 20 سالہ بیٹی پر تیزاب پھینک دیا اور فرار ہوگیا۔ متاثرہ لڑکی کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق اس کے جسم کا 40 فیصد متاثر ہوا ۔ متاثرہ لڑکی کے والد نے کہا کہ کرائے دار گھر پر قبضے کرنا چاہتے ہیں اور گھر خالی نہیں کر رہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تیزاب پھینکنے والے ملزم میر حسن کو گرفتار کرلیا، جبکہ دوسرے ملزم گل حسن مہر کی تلاش میں چھاپے مارے جارہے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟