14 نومبر 2018
تازہ ترین
سکھر،بیوٹی پارلر کے واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف

 

  سکھر کے علاقے مشن روڈ پر سونیا بیوٹی پارلر کے واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف ہوا ہے، بیوٹی پارلر کا مالک خفیہ کیمر ے سے خواتین کی نازیبا ویڈیو بنا کر انہیں کافی عرصے سے بلیک میل کر رہا تھا۔ نجی ٹی وی  کے مطابق پولیس اہلکاروں نے سکھر کے علاقے مشن روڈ پر قائم ایک سونیا بیوٹی پارلر پر چھاپہ مار کر پارلر کے واش روم میں خفیہ کیمر ے برآمد کرکے بیوٹی پارلر کے مالک کامران کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے بیوٹی پارلر اور کاسمیٹکس کی دکانیں سیل کردیں ۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران پولیس نے واش روم سے خفیہ کیمروں سمیت شراب کی بوتلیں و دیگرممنوعہ اشیا بھی برآمد کی ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟