14 نومبر 2018
تازہ ترین
سکاٹ موریسن آسٹریلوی  وزیراعظم منتخب

 آسٹریلوی وزیراعظم میلکولم ٹرن بل کے جبری استعفے کے بعد حکمراں جماعت نے سکاٹ موریسن کو ملک کا نیا وزیراعظم منتخب کرلیا۔ آسٹریلیا میں گزشتہ چند سالوں کے دوران سیاسی عدم استحکام کے باعث کوئی وزیراعظم اپنی تین سالہ آئینی مدت پوری نہ کرسکا اور 11 سال کے دوران چھٹے وزیراعظم کو بیدخل کردیا گیا ہے۔ وزارت عظمیٰ کے لیے وزیر خزانہ سکاٹ موریسن اور سابق کابینہ کے وزیر پیٹر ڈٹن کے درمیان مقابلہ ہوا اور آسٹریلوی پارلیمان نے خفیہ رائے شماری کے ذریعے نئے وزیراعظم کا انتخاب کیا۔ 45 اراکین اسمبلی نے اسکاٹ موریسن کے حق میں ووٹ دیا جب کہ 40 ووٹ پیٹر ڈٹن کو ملے جس کے بعد موریسن کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟